Friday, May 10, 2024

فیصل آباد میں واسا حکام نے رشوت نہ ملنے پر ڈسپوزل اسٹیشن بند کردیا

فیصل آباد میں واسا حکام نے رشوت نہ ملنے پر ڈسپوزل اسٹیشن بند کردیا
February 15, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں واسا حکام کی نااہلی اورہٹ دھرمی عروج پر پہنچ گئی۔ لاکھوں روپے رشوت نہ ملنے پر بغیر نوٹس ڈسپوزل اسٹیشن بند کردیا۔ فیصل آباد میں واسا حکام نے لاکھوں روپے رشوت نہ ملنے پر سمانہ پل کے قریب ڈسپوزل اسٹیشن بغیر نوٹس بند کردیا۔ ڈسپوزل بندش سے سیوریج کی نکاسی رک گئی، گندا پانی گھروں، فیکٹریوں اوراسکولوں میں داخل ہوگیا۔ فیکٹری مالکان نے الزام عائد کیا کہ واسا حکام نے اہل علاقہ  سے رشوت طلب کی، نہ دینے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ڈسپوزل اسٹیشن بند کردیا۔