Wednesday, May 15, 2024

فیصل آباد میں ن لیگ ورکرز کنونشن میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

فیصل آباد میں ن لیگ ورکرز کنونشن میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
December 5, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے سیاسی میدان سجایا، کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤکے باوجود لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو جمع کیا، کسی لیگی سیاست دان نے نہ ہی ورکر نے ماسک لگایا  نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اقتدار کی جنگ نہیں، مشکلات کا حل صرف آئین کے راستے پر ہی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ۔13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوگا، اگر حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کیں تو ملتان جلسے جیسا حال ہوگا۔

احسن اقبال نے بھی حکومت پر خوب نشتر برسائے اور حکومت کے خاتمے تک جدوجہد  جاری رکھنے کا اعلان کیا۔