Friday, May 17, 2024

فیصل آباد میں میڈیکل اسٹور کے مالک کی کوشش سے ڈکیتی ناکام ہو گئی

فیصل آباد میں میڈیکل اسٹور کے مالک کی کوشش سے ڈکیتی ناکام ہو گئی
January 26, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں میڈیکل اسٹور کے مالک نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پرمیڈیکل اسٹور مالک نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف خود کو لٹنے سے بچا لیا بلکہ ملزمان کا اسلحہ چھین کرفائرنگ بھی کردی جس کے نتیجے میں شاہ ذیب اور مدثر نامی ملزمان زخمی ہو گئے۔ موقع پرموجود شہریوں نے دونوں ڈاکووں کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے آر ایچ سی کھڑیانوالہ اور بعد میں حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور حالت بہترہونے پرمزید تفتیش کی جائے گی۔