Tuesday, May 7, 2024

فیصل آباد میں مسافر وین پر فائرنگ ، پانچ افراد جاں بحق

فیصل آباد میں مسافر  وین پر فائرنگ ، پانچ افراد جاں بحق
June 28, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کے علاقے بچیانہ میں مسافر وین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا  گیا، کنڈکٹر کے مطابق ملزمان نے گاڑی رکواکر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ننکانہ جڑانوالہ روڈ پر بچیانہ کے قریب دن دہاڑے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا، اڈا ظفروال کے قریب نامعلوم افراد نے مسافر وین کو روکا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق  جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ  لگتا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے افراد میں چند مسافر بھی شامل تھے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔