Monday, May 13, 2024

فیصل آباد میں محکمہ ٹیپا پانچ سال سے غیر فعال، ٹریفک دباؤ اور حادثات بڑھ گئے

فیصل آباد میں محکمہ ٹیپا پانچ سال سے غیر فعال، ٹریفک دباؤ اور حادثات بڑھ گئے
February 2, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ٹریفک پلاننگ کیلئے خصوصی طور پر بنایا جانیوالا محکمہ ٹیپا گزشتہ پانچ سالوں سے غیر فعال ہے، سڑکوں کی گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم کے مطابق مناسب ڈیزائننگ نہ ہونے سے شہر میں ٹریفک دباؤ اور حادثات کی روک تھام آئوٹ آف کنٹرول ہو گئے۔ ٹرانسپورٹ انجینرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی کو شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو کیمطابق سڑکوں کی ری ڈیزائننگ کرنی تھی لیکن  اس ایجنسی کا اپنا ڈیزائن ہی بگڑ گیا جو پانچ سالوں سے بند پڑی ہے۔ محکمہ ٹیپا غیر فعال ہونیکی وجہ سے شہر کی اہم شاہرات پر دو درجن سے زائد غیر قانونی روڈ کٹس تعمیر ہو چکے ہیں۔ جبکہ بیشتر چوراہوں میں انتظامیہ ڈرم لگا لگا کر ٹریفک کنٹرول کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف ڈی کے ماتحت کام کرنے والے محکمہ ٹیپا میں 80 کی بجائے صرف تین ملازمین ہیں جن کے بنائے جانیوالے نقشوں پر کوئی کان دھرتا۔ تاہم انتظامی افسران بہتری کی نوید دلا رہے ہیں۔ ٹریفک اینجینرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی غیر فعال ہونے اور گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رش کے مطابق سڑکوں کی ری ڈیزائنگ نہیں ہو سکی جہاں گاڑیوں کا رش قابو کرنے میں رکھنے کیلیے ٹریفک وارڈنز کی دوڑیں لگی رہتی ہیں۔