Friday, May 17, 2024

فیصل آباد میں محکمہ اوقاف کے افسر قبرستان کی زمین بھی بیچنے لگے

فیصل آباد میں محکمہ اوقاف کے افسر قبرستان کی زمین بھی بیچنے لگے
January 29, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں محکمہ اوقاف کے افسر نے قبرستان کی جگہ بھی بااثر افراد کو فروخت کرنا شروع کر دی۔ ملی بھگت سے  قبضہ موثر بنانے کیلئے جعلی قبریں بھی بنوا دیں، غریب افراد سے اپنے پیاروں کی تدفین کو حق چھین لیا گیا۔ کرپشن ، بے ضابطگی ، بے حسی اور سنگ دلی کی انتہا کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے افسر نے قبرستان کی زمین بھی فروخت کرنا شروع کر دی ۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ نے معاملے کی قلعی کھول کر رکھ دی ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ   جنرل بس اسٹینڈ کے قریب نور شاہ ولی قبرستان کی زمین کے عوض با اثر افراد سے رقوم اکٹھی کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد سے پیسے لئے گئے ، قبضہ موثر بنوانے کیلئے ان سے وہاں جعلی قبریں بھی بنوائیں گئیں ، حقیقت میں مٹی کے ان ڈھیروں کے نیچے کوئی میت دفن ہے نہ ہی محکمے میں ان قبروں کا ریکارڈ موجود ہے،افسران محکمہ میں کالی بھیڑوں کی موجودگی سے بے خبر نظر آتے ہیں۔ اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا توکدھر جائیں گے ‏