Monday, May 6, 2024

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزموں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزموں کی ہلاکت کا مقدمہ درج
September 8, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد  میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کرنے والے دوملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر کے واپس آ رہی تھی کہ ملزمان  نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق  ڈھڈی والا میں چند روز قبل 14 سالہ لڑکے کو بدفعلی کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے والے  دو ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا گیا، کارروائی کےبعد واپسی پر  اچانک  8 مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کردیا۔

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران  زیر حراست ملزم سجاد اور اللہ دتہ  جبکہ حملہ آوروں میں سے ریکارڈ یافتہ ملزمان عابد اور خالد مارے گئے۔

تھانہ صدر میں 8 ملزمان کیخلاف قتل اقدام قتل، حملہ آور ہونے اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں الائیڈ اسپتال کی مارچری منتقل کردی گئیں۔