Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک
January 14, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں  دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پانچ ڈاکو ڈجکوٹ کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی ، جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک  اورتین فرارہو گئے۔ پولیس مقابلہ میں ایک ہلاک ڈاکو کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق اللہ دتہ جھنگ اور ساہیوال میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا  جبکہ ہلاک ملزموں کے  فرار ہونے والےساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ادھر کراچی کی شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ میں  تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، ملزموں کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیاگیا۔ ملزمان سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔  علی محمد شیخ گوٹھ اور دلدار عمرانی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر، گھر تلاشی لی لیکن  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب لاہور میں بچوں کے اغواء کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ والدین کے ساتھ سیر کیلئے آیا بچہ دن دہاڑے گلشن اقبال پارک سے اغواء ہوگیا۔ پانچ سالہ سعد والدین کے ہمراہ گلشن اقبال پارک میں آیا تھا کہ ایک خاتون بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئی،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ پولیس نے اغواء کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمہ کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی۔