Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد میں لاری اڈا کے قریب بااثر افراد کا نورشاہ ولی قبرستان کی اراضی پر قبضہ

فیصل آباد میں لاری اڈا کے قریب بااثر افراد کا نورشاہ ولی قبرستان کی اراضی پر قبضہ
January 6, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں لاری اڈا کے قریب بااثر افراد نے نورشاہ ولی قبرستان کی اراضی پر قبضہ جما لیا۔ بااثر افراد نے شہریوں کو میت دفنانے سے روک دیا۔ مبینہ طور پر محکمہ اوقاف اور گورکن کی ملی بھگت سے با اثر افراد نے فرضی قبریں کھود کر قبضہ کر رکھا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ضلعی سرکار کو بار بار درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ صرف جعلی قبریں ہی نہیں یہاں تو مقبرے بنا کر بھی پکا قبضہ جما رکھا ہے۔ اہل علاقہ کو اپنے پیاروں کو دفنانے کے لیے دو گز زمین میسر نہیں آ رہی، لیکن ضلعی سرکار کو جیسے کوئی سروکار ہی نہیں۔