Sunday, May 19, 2024

فیصل آباد میں طالب علم بس کی زد میں آکر جاں بحق

فیصل آباد میں طالب علم بس کی زد میں آکر جاں بحق
September 22, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) سرگودھا روڈ پر جامعہ چشتہ چوک کے قریب مسافر بس نے بارہویں جماعت کے طالبعلم کو روندھ ڈالا۔ 16 سالہ علی حیدر موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد اسلامیہ کالج کے طلباء مشتعل ہو گئے اور مسافر بس کے شیشے توڑ ڈالے۔

 پولیس کے پہنچنے پر طلباء مزید مشتعل ہو گئے اور 4 بسوں کو اسلامیہ کالج کے سامنے جبکہ دو کو جامعہ چشتی چوک کے باہر نظر آتش کر دیا۔ اور پولیس صرف منہ تکتی رہی۔

 بسیں جلائے جانے کے خلاف جنرل بس اسٹیںڈ کے ڈرائیورز بھی سراپا احتجاج بن گئے اور تاخیر سے پہنچنے پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا جس کے بعد پولیس نے بمشکل حالات پر قابو پا لیا۔ پولیس کے مطابق طلباء زیادہ اور مشتعل ہونے کے باعث حالات پر قابو پانے میں وقت لگا۔

 ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن اور اے سی سٹی پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

جبکہ پولیس نے بھی قانون ہاتھ میں لینے والے تین طلبا کو گرفتار کر لیا۔