Friday, April 19, 2024

فیصل آباد میں سیکڑوں سرکاری اسکولز سربراہان کے بغیر ہی چلنے لگے

فیصل آباد میں سیکڑوں سرکاری اسکولز سربراہان کے بغیر ہی چلنے لگے
August 27, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) نظام تعلیم میں بہتری لانے کے حکومتی دعوں سے ہوا نکل گئی۔ فیصل آباد میں سیکڑوں سرکاری اسکولز سربراہان کے بغیر ہی چلنے لگے ہیں۔ ایک طرف گرتا ہوا معیار تعلیم تو دوسری جانب تعلیمی درسگاہ کا یہ حال کہ انتظامی امور چلانے کے لئیے 210 اسکولوں کے سربراہان ہی موجود نہیں۔ ہیڈ ٹیچرز اور وائس پرنسپل کو تفویض شدہ اضافی ذمہ داریوں سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثرہونے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 468 ہائی اور 63 ہائیر سیکنڈری میں سے 210 اسکولوں میں سربراہان کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں جس کی بڑی وجہ 8 سالوں سے بھرتی اور اساتذہ کی پرموشن کا عمل نہ ہونا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن مسئلے کے جلد حل کے لیے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ نظامِ تعلیم کے اس حال کے بعد نتائج پر پڑنے والے برے اثرات نے کنٹرولر امتحانات کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت دعوں سے باہرنکلے، عملی اقدامات کرے اور اسکولوں میں باقاعدہ سربراہان تعینات کیے جائیں۔