Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک
November 25, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے  کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ تین فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الااحرار سے تھا، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے تھانہ نشاط آباد کی حدود میں سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کر دی۔

موٹرسائیکلوں پر سوار سات مشتبہ افراد کو روکا اور شناخت پوچھی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جس پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے  بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں  چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، تین فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الااحرار سے تھا،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوفیں، پستول ، 3 کلوبارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں گئیں۔