Monday, May 6, 2024

فیصل آباد میں سمندری روڑ پر بس اور کنٹینر میں تصادم سے 24 افراد زخمی

فیصل آباد میں سمندری روڑ پر بس اور کنٹینر میں تصادم سے 24 افراد زخمی
April 12, 2015
فیصل آباد(92نیوز)سمندری روڑ پر بس اور کنٹینر میں تصادم ہوا جس کے باعث 24 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے دو افراد کی حالت شویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بس فیصل آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی کہ ڈجکوٹ کے قریب بس کھڑے کنٹینر میں جا لگی جس سے مسافر بری طرح سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ بس کی بریک فیل ہو گئی تھی جس کے باعث ڈرائیور بس کو کنڑول نہیں کر سکا اور بس کی ٹکر ہونے سے پہلے ہی ڈرائیور نے بس سے چھلانگ لگا دی۔