Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد میں سمندری روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان ‏

فیصل آباد میں سمندری روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان ‏
May 20, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد  میں سمندری روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی  سے لاکھوں کا نقصان  ہو گیا۔ روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر ریسکیو کی 6 گاڑیوں میں کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا۔ فیصل آباد  میں سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب واقع کاٹن فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائرفائٹنگ شروع کردی، عینی شاہدین کے مطابق آگ میٹر سے نکلنے والی چنگاری کے باعث لگی۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران آتشزدگی سے گودام میں موجود 25 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہو گیا۔