Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد میں ریلوے لائن کے ساتھ نصب لوہے کے قیمتی تار چوری

فیصل آباد میں ریلوے لائن کے ساتھ نصب لوہے کے قیمتی تار چوری
September 21, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) محکمہ ریلوے فیصل آباد نے بے پروائی کی روش نہ بدلی۔ ریلوے کیلئے مواصلات کا نیا نظام آیا تو افسران کی عدم توجہی کےباعث مواصلات کے لئے پہلے سے لگے ہوئے کھمبوں سے تار تک چوری ہو گئے۔

ٹرینوں کی آمد و رفت سمیت ریلوے کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیئے حکومت نے نیا مواصلاتی نظام متعارف کروایا۔ تو پرانے نظام کو لاوارث چھوڑ دیا۔ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ نصب لوہے کے قیمتی تار چوری ہونا شروع ہو گئے۔ افسران خواب غفلت کا شکار رہے اور چور ہاتھ صاف کرتے گئے۔

ریلوے کے کھمبوں کے اوپر لگے لوہے کے تار چوروں اور نشئی افراد کے لئے کسی مال غنیمت سے کم نہیں۔ کبھی اندرون شہر، کبھی نواحی علاقوں سے چوروں کا گروہ محکمہ کو دن رات لاکھوں کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ لیکن افسران یہ حقیقت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

 عجیب منطق کہتے ہیں کہ سستے لوہے کے تار کسی نے اتار کے کیا کرنے ہیں۔

تار چوری کی صورت میں ریلوے کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے لیکن ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جا رہا اور حقیقت سے منہ موڑنا لٹیروں کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے۔