Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد میں  ریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے پارکنگ کا نظام محفوظ بنادیا

فیصل آباد میں  ریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے پارکنگ کا نظام محفوظ بنادیا
July 20, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں ریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے پارکنگ کا نظام محفوظ بنا دیا ،ریلوے اسٹیشن پرجدید ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نصب کردیا گیا، اب نہ صرف گاڑیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈنگ ہوگی بلکہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے بعد اب فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر بھی جدید ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم شہریوں کی گاڑیوں کی حفاظت کرے گا۔ گاڑی اور موٹر سائیکل کی ریلوے اسٹیشن پر انٹری سے لیکر آؤٹ  ہونے تک جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، انتظامیہ کے مطابق گاڑی کی 20 اور موٹر سائیکل کی 10 روپے پارکنگ فیس رکھی گئی ہے جو شہریوں کے نزدیک انتہائی مناسب ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم میں ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ میں آنے والی ہر گاڑی کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے، ریلوے انتظامیہ کے مطابق پارکنگ کا نظام محفوظ بنانا وقت کی ضرورت کے ساتھ شہریوں کے لیے باعث اطمینان ہے۔ جدید پارکنگ سسٹم نہ صرف ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ کو محفوظ بنائے گا بلکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے زائد فیس کی وصولی کی شکایات کا بھی ازالہ کرے گا۔ ریلوے اسٹیشن پر نصب ہونے والا جدید ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم سے نہ صرف گاڑیوں کی سکیورٹی بہتر ہوگی بلکہ ریلوے کا ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔