Tuesday, April 30, 2024

فیصل آباد میں دیدہ زیب جیولری کی نمائش

فیصل آباد میں دیدہ زیب جیولری کی نمائش
December 17, 2015
فیصل آباد (92نیوز) پاکستان کی مختلف ثقافتوں سے مزین اور ہاتھوں سے تیار کی جانیوالی خوبصورت جیولری کی فیصل آباد میں نمائش منعقد کی گئی جس میں خواتین کی دلچسپی قابل دید ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں سجنے والی نمائش میں گلگت‘ چترال اور بلتستان کے سبز، سرخ، سیاہ اور سفید پتھروں سے آراستہ گولڈ و ڈائمنڈ سے سجی اور ہاتھوں سے بنی خوبصورت جیولری رکھی گئی ہے۔ جیولری کی دلدادہ خواتین کو یہ اشیاءاس قدر پسند آئیں کہ سبھی ہی خریدنے کو تیار تھیں۔ نمائش میں کانوں کے بندے، بریسلٹ، کنگن، جھمکوں کے دیدہ زیب ڈیزائن نے تو خواتین کو پریشان ہی کردیا کہ وہ کیا خریدیں کیا چھوڑیں۔ جیولری کی یہ نمائش دو مزید روز تک جاری رہے گی۔