Friday, April 26, 2024

فیصل آباد میں تحریک لبیک کے گرفتار تمام نوے کارکن سینٹرل جیل سے رہا

فیصل آباد میں تحریک لبیک کے گرفتار تمام نوے کارکن سینٹرل جیل سے رہا
November 29, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) تحریک لبیک کا دھرنا ختم ہونے کے بعد گرفتار کارکنوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ فیصل آباد میں تحریک کے گرفتار تمام نوے کارکنوں کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ مقامی قیادت نے کارکنوں کے ہمراہ رہائی پانے والوں کا شاندار استقبال کیا۔
جیل کے باہر استقبال کرنے والے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نظر بند افراد جونہی جیل سے باہر نکلے تو کارکنوں نے انہیں پھولوں کی ہار پہنائے اور گل پاشی کی گئی۔ آزادی ملنے پر کارکنوں کی خوشی دیدنی تھی۔
رہائی پانے والوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ اب ملک میں اسلامی قانون چلے گا۔
تمام کارکن انتہائی خوش تھے کہ تحفظ ختم نبوت کے معاملے پر ان کی جدوجہد رنگ لائی۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ آئندہ بھی اگر کسی قسم کی قربانی دینا پڑی تو وہ اس سے گریز نہیں کریں گے۔