Saturday, May 11, 2024

فیصل آباد میں تاجروں کے از خود دکانیں کھولنے پر پولیس کا کریک ڈائون

فیصل آباد میں تاجروں کے از خود دکانیں کھولنے پر پولیس کا کریک ڈائون
May 9, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر تاجروں نے از خود لاک ڈاؤن ختم کرکے دکانیں کھول لیں اور معمول کا کاروبار شروع کر دیا،، پولیس نے دھاوا بول کر متعدد دکانیں بند کروا دیں لیکن یہ کریک ڈاؤن تاجروں کے سامنے غیر موثر ثابت ہوا۔ لاک ڈاؤن 9 مئی کو ختم ہو گیا، فیصل آباد کے تاجروں نے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر دکانیں کھول لیں اور معمول کا کاروبار شروع کر دیا۔ خبر ملنے پر پولیس نے بھوانہ بازار، امین پور بازار اور چنیوٹ بازار میں متعدد دکانیں بند کروا دیں اور تاجروں کو 11 مئی سے پہلے دکانیں کھولنے سے روک دیا، اس دوران دکانداروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ دکانداروں نے سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا نہ ہی احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں، پولیس کریک ڈاؤن ختم ہونے پر دکانداروں نے ایک بار پھر شٹر اٹھا دئیے،، کپڑا مارکیٹس، موبائل فون مارکیٹ اور انار کلی سمیت تمام مارکییٹس معمول کے مطابق کھلی رہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اب لاک ڈاؤن کو بھول جائیں وہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔