Saturday, May 11, 2024

فیصل آباد میں بے نامی جائیداد ک اپہلا کیس سامنے آگیا

فیصل آباد میں بے نامی جائیداد ک اپہلا کیس سامنے آگیا
September 21, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں بھی بے نامی جائیداد کا پہلا کیس منظرعام پر آ گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے نواحی علاقے جھمرہ میں ایک ارب 24 کروڑ روپے مالیت کی ایک جائیداد پکڑ لی  اور کارروائی کیلئے تفصیلات ایف بی آر کو ارسال کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 165 ر ب میں ایک مل مالک کی 714 کینال 18 مرلے زرعی اراضی 3 افراد سلیم بھٹی، یاسین خان اور محمد اکبر کے نام تھی جو 1992 میں خریدی گئی اور معاملہ عدالت میں پہنچا تو بھید کھل گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے اسے بڑی کامیابی ظاہر کیا اور مزید کارروائی کیلئے ریکارڈ ایف بی آر کو ارسال کر دیا ہے۔ دوسری جانب ڈی سی آفس میں سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طارق نیازی اور ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس محمد ذیشان نے بریفنگ کے دوران بے نامی جائیداد کے قانون اور بے نامی جائیدادوں کی نوعیت سمیت ان  کی نشاندہی کرنے اور انعام حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی دی۔