Monday, May 13, 2024

فیصل آباد میں بھی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل

فیصل آباد میں بھی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل
September 26, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں بھی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی ،80 ہزار زائد بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا ایک سو گیارہ فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔

پولیو سے پاک ہو پاکستان 92 نیوز کا یہی عزم یہی پیغام  ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں ،والدین نے بھی اپنا فرض نبھایا۔

ضلع فیصل آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مشن کامیاب ہو گیا  ، ہدف تھا ضلع بھرکے 13 لاکھ 81 ہزار بچے جن تک پہنچنے کیلئے محکمہ صحت نے بھر پور تیاریاں کیں  ۔

مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ  نے بھی کڑی نگرانی کی ، تین ہزار سے زائد پولیو ٹییموں نے گھر گھر اور فکسڈ پوائنٹس پر جاکر قطرے پلائے۔

ملک کو پولیوفری بنانے کے لیے والدین نے بھی بھرپور تعاون کیا ۔ ٹارگٹ کیے گئے بچوں کے علاوہ اضافی اسی ہزار مہمان بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی گئی جس سے 111 فیصد ہدف حاصل ہوا۔