Friday, May 17, 2024

فیصل آباد میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان

فیصل آباد میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان
October 12, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں92 نیوز کے کیمرے نے کمال کر دیا، کیمرا دیکھتےہی لنگڑا کر چلنے والےبھکاری دوڑنے لگے،رینگنے والے چلنے لگے جو چل رہے تھے وہ اتھلیٹ کی طرح بھاگ کھڑے ہوئے،آخریہ جادوکیسے ہوا؟ اور شہرمیں پیشہ ور بھکاریوں نے کیا اودھم مچا رکھا ہے۔ اللہ کے نام پہ دے بابا کا راگ الاپنے والوں نے فیصل آبادیوں کی توبہ توبہ کرادی ، شہر کی شاہراہ ہو، ٹریفک سگنل،ہوٹل یا شاپنگ مال پیشہ ور بھکاریوں کا گینگ آپ کو یرغمال بنانے آن ٹپکے گا۔ [caption id="attachment_245539" align="alignnone" width="500"]فیصل آباد ‏ شہری پریشان ‏92 نیوز کیمرے ‏ کیمرا فیصل آباد میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان[/caption] 92 نیوز کا کیمرا دیکھ کربھکاری خواتین جھٹ پٹ اتھلیٹ بن گئیں ، کیمرے کا مزید کمال یہ ہوا لنگڑا کربھیک مانگنے والے تیر کی طرح سیدھے ہو گئے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر عملہ پکڑ دھکڑ کے بجائے مبینہ طور پر فقیروں کی کمائی سے اپنی دیہاڑیاں بنا رہا ہے۔ انتظامیہ نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال رکھے ہیں،  سوشل ویلفئیر آفیسر  ڈاکٹر خالد کہتے ہیں کہ فنڈز نہیں ہے ،عملہ نہیں ہے ، پاور نہی ہے ، ہمارے پاس ان کو کڑنے کے لیے رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ [caption id="attachment_245540" align="alignnone" width="500"] فیصل آباد میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان[/caption] ضلعی سرکار کی کھلی چھٹی کی وجہ سے چھے سو سے زائد بھکاریوں نے شہر میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ ناٹنکی بھکاریوں کی ڈرامہ بازیاں تو آپ نے دیکھ لیں ،سرکار آپ بھی زرا ایکشن میں ائیے اس مافیا کو لگام ڈالیے ۔