Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد میں بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو سکے

فیصل آباد میں بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو سکے
July 7, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا مسئلہ جوں کا توں ہے  ، تیس جون کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعدبھی پونے چار سو سے زائددھواں اگلتے اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کئے جا سکے ،جس پرمحکمہ ماحولیات نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

فیصل آباد کو آلودہ ماحول کی وجہ سے ریڈ زون قرار دیا تو اس کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات نے مالکان کو بھٹے زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا حکم دیا لیکن اکثریت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

محکمہ ماحولیات نے بھٹہ خشت مالکان کو 30 جون 2020ء کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن سرکاری ریکارڈ کے مطابق شہر کے کل 459 میں سے381 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو سکے،، جس پر محکمہ نے فضا کو آلودہ کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

ڈائریکٹر ماحولیات پنجاب نے ماتحت عملہ کو احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ فضائی آلودگی کے معاملے پر اب ڈھیل نہیں  دی جائے جو سد باب نہیں کرے گا وہ محکمانہ کارروائی کے نشانے پر ہوگا۔