Saturday, May 11, 2024

فیصل آباد میں بار الیکشن کے دوران  وکلاء کی اندھا دھند فائرنگ

فیصل آباد میں بار الیکشن کے دوران  وکلاء کی اندھا دھند فائرنگ
January 11, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آبادمیں  بارالیکشن کے دوران  کلاکی اندھادھند فائرنگ، قانون کے رکھوالوں نے قانون کا خوب مذاق اڑایا اور جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، فیصل آباد کا حساس ترین علاقہ ایک گھنٹے تک گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونجتا رہا۔ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کی دیر تھی  کہ فیصل آباد ضلع کچہری کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تین تھانوں کی پولیس بار میں تعینات تھی لیکن ایسے جیسے بے بس اور لاچار ،قانون دان دھجیاں بکھیرتے اور قانون کے رکھوالے منہ تکتے رہے جس کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس بھی لیا۔ اس سے قبل نتائج کا اعلان کیا گیا تو چوہدری شہزاد بشیر چیمہ 1061 ووٹ لیکر صدر، ملک غلام محمود 1647 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ غلام اصغر 850 ووٹ لیکر نائب صدر، بلال بھٹی 1328 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری اور میاں عبدالرحمٰن 929 ووٹ کیساتھ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے۔ چنیوٹ میں نسوانہ گروپ کے عرفان الحق صدر، عرفان نیکوکارہ جنرل سیکرٹری جبکہ میانوالی میں شفاءاللہ خان صدر اور سلیم اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، خوشاب میں اترا گروپ کے طاہر رضا بگھور صدر جبکہ زبیر اترا سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سرگودھا، جھنگ، تاندلیانوالہ، سمندری، پیرمحل، بھکر میں بھی بار عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔