Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد میں ایف بی آر کا پراسیکیوشن اینڈ انویسٹی گیشن یونٹ 6 ماہ سے غیرفعال

فیصل آباد میں ایف بی آر کا پراسیکیوشن اینڈ انویسٹی گیشن یونٹ 6 ماہ سے غیرفعال
January 16, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس کی ریکوری کیلئے بنایا جانے والا انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن یونٹ چھ ماہ سے غیر فعال ہے جبکہ عملے کے بھی تبادلے کر دیے گئے ہیں جس کے باعث ٹیکس کی ریکوری کے اہداف پورے نہیں ہو پارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریکوری کے لئے 2014ءمیں 12 افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے چھ ماہ میں50 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ اس یونٹ کے غیر فعال ہونے سے ٹیکس وصولی کا کام دھرے کا دھرا رہ گیا جبکہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس یونٹ ٹیکس وصول کرنے کیلئے جب بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کیا تو ساتھ ہی افسران کی جیبیں ہوئی گرم اور عملے کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکویشن یونٹ بس برائے نام رہ گیا۔ ایک جانب تو حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدام کی باتیں کر رہی ہے تو دوسری جانب ٹیکس وصول کرنے والے یونٹس کے پر کاٹ رہے ہیں جس سے منظم نظام نہ ہونے سے ٹیکس ریکوری کرنے میں ملازمین کو شدید مشکلات در پیش ہیں۔