Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد میں ایسی فیملی جو ہر سال 50 بھاری بھرکم جانوروں کی قربانی دیتی ہے

فیصل آباد میں ایسی فیملی جو ہر سال 50 بھاری بھرکم جانوروں کی قربانی دیتی ہے
July 18, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) قربانی کا جذبہ ہوتو ایسا، فیصل آباد میں ایک ایسی فیملی بھی ہے جو کہ ہر سال عید الاضحی پر پچاس کے قریب بھاری بھرکم اور قیمتی جانور الله کی راہ میں قربان کرتی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں مدھو لال فیملی کئی برسوں سے اپنی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس سال بھی عید الاضحی پر پچاس کے قریب بھاری بھرکم اور اعلی نسل کے بیل و بچھڑے الله کی راہ میں قربان کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اور ان مہمان جانوروں کی خوب خاطر مدارت کی جا رہی ہے۔

مدھو لال فیملی کی بڑی تعداد میں اعلی نسل کے قیمتی جانور قربان کرنے کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ان بھاری بھرکم جانوروں میں آسٹریلین نسل کا چھ فٹ اونچا اور پندرہ من وزنی بیل بھی شامل ہے جوکہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،، اس کے علاوہ سفید بکروں کے ساتھ بھی شہری خوب سلفیاں بنا رہے ہیں۔

فیملی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتنی تعداد میں جانوروں کی قربانی کا مقصد بس ایک ہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو گوشت کھانے کو مل جائے۔

ڈی ٹائپ کالونی میں عید قرباں کے لیے لائے گئے خوبصورت جانوروں کی دھوم مچی ہے، جنہیں دیکھنے شہری دور دور سے آرہے ہیں۔