Monday, May 20, 2024

فیصل آباد میں انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کا قاتل گرفتار

فیصل آباد میں انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کا قاتل گرفتار
December 30, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر سرچ آپریشن کیا تھا۔ واقعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ کیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملزم کو سخت سزا دلائی جائے گی۔

ملزم حمزہ نے کل معمولی تلخ کلامی پر انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کل قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔