Tuesday, May 7, 2024

فیصل آباد میں آئل ٹینکر ڈرائیوروں کی ہڑتال‘ تیل کی سپلائی بند

فیصل آباد میں آئل ٹینکر ڈرائیوروں کی ہڑتال‘ تیل کی سپلائی بند
December 31, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں آئل ٹینکرز کے ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے ناروا رویے کے خلاف ہڑتال کر دی۔ پورے ڈویژن میں تیل کی سپلائی بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کے ڈرائیور اور مزدور ٹریفک پولیس کے ناروا رویے پر سراپا احتجاج ہیں۔ چند روز قبل ٹریفک وارڈن ناصر مشتاق نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ڈرائیوروں نے ہڑتال کرتے ہوئے پورے ڈویژن میں تیل کی سپلائی بند کر دی اور ٹریفک پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ ڈرائیوروں نے سٹی ٹریفک پولیس کو مذکورہ وارڈن کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی دی مگر شنوائی نہ ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے اور لال مل چوک میں آئل ٹینکر کھڑے کرکے احتجاج کیا۔ آئل ٹینکرز ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے تیل کا کاروبار کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن دوسری جانب ڈرائیورز کا کہنا تھا جب تک کارروائی نہیں کی جاتی انکی ہڑتال جاری رہے گی۔