Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد میں 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

فیصل آباد میں 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
April 27, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد کی میں 7سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے واقعے سے متعلق آئی جی پنجاب پولیس سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے از خود نوٹس بچی کے والد کی د رخواست پر لیا ۔ معصوم بچی کے والد نے درخواست میں کہا کہ زیادتی محلے دار طارق نامی رکشہ ڈرائیور نے کی ۔ ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے  ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔ ضمانت پولیس کی جانب سے شواہد مٹائے جانے کی بناء ہر ہوئی ۔ بچی تمام اعلی پولیس عہدیداروں کے رو برو بیانات بھی ریکارڈ کرا چکی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس نے جڑانوالہ میں بھی بچی سے زیادتی کے بعد قتل پر بھی ازخود نوٹس لے کر آئی جی بنجاب پولیس کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی ۔