Monday, September 16, 2024

فیصل آباد: میڈیکل سٹورمالکان کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

فیصل آباد: میڈیکل سٹورمالکان کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا
February 15, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں میڈیکل سٹور مالکان نے مطالبات کے حق میں چنیوٹ بازار میں احتجاجی دھرنادیا اور نعرے  لگائے ۔ تفصیلا تکےمطابق مظاہرین کا کہنا  تھا کہ حکومت کو معاشی قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. مظاہرین نے  بازو پر سیاہ پٹیاں  باندھ کر لاہور دھماکے کی مذمت بھی کی اورشہدا  کے درجات کی  بلندی کے لئے قران خوانی کروائی۔ ادھر ملتان میں بھی  کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے دوسرے روز  بھی شڑ ڈاون  رہا ۔ ہڑتال  کے  باعث نشتر روڈ، سول اسپتال روڈ، گلشن مارکیٹ  سمیت  چھوٹی  بڑی تمام مارکیٹوں میں میڈیکل  اسٹور بند رہے۔  ہول سیل مارکیٹ کے عہد یداروں کا کہنا ہے حکومت  جب تک  ڈرگ ایکٹ 2017واپس نہیں لیتی  ہڑتال  جاری  رہے گی۔ پنجاب حکومت کی ڈرگ  پالیسی  کے خلاف چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر اور گوجرہ میں بھی کیمسٹ نے ہڑتال کی جس  پر مریضوں اور لواحقین کو سخت مشکلات  کاسامنا رہا اور وہ  ادویات کے لئے خوار ہوتے رہے۔