Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد، میونسپل کارپوریشن کی لائٹ برانچ میں گھپلوں کا انکشاف

فیصل آباد، میونسپل کارپوریشن کی لائٹ برانچ میں گھپلوں کا انکشاف
October 24, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں میونسپل کارپوریشن کی لائٹ برانچ میں بھاری گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ،اسٹریٹ لائٹس کی خریداری میں لاکھوں روپے خوردبرد کر لئے گئے ۔30 واٹ کی لائٹ دو ہزار کے بجائے 14 ہزار اور 120 واٹ کی لائٹ 4 ہزار کے بجائے 45 ہزار میں خریدی گئی۔ سڑکوں اور گلیوں کو روشن کرنے کیلئے اندھیر نگری مچائی گئی، 10 کروڑ کے اس منصوبے میں 30 واٹ کی لائٹ 2 ہزار کے بجائے 10 ہزار میں خریدی، بل 14 ہزار 300 کے حساب سے وصول کیا۔ ساڑھے 4 ہزار والی   120 واٹ کی لائٹ 20 ہزار میں خریدی  اوربل 43 ہزار 500 کا بھجوایا۔ لائٹس کی خریداری میں جی بھر کر مال بنایا گیا  اور تو اور  ملٹی نیشنل کمپنی کی ظاہر کی گئی لائٹس مقامی کمپنی کی نکلیں ، یو سی چیئرمین کہتے ہیں کہ عوام کے ساتھ ہاتھ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میئر نے انچارج لائٹ برانچ محمد نعیم کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے  اور بھاری کرپشن میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔