Sunday, April 28, 2024

فیصل آباد :  میونسپل کارپوریشن کا پہلا اجلاس ہی  بدنظمی کی نذر

فیصل آباد :  میونسپل کارپوریشن کا پہلا اجلاس ہی  بدنظمی کی نذر
January 2, 2017

 فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں میونسپل کارپوریشن کا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا رانا ثنا اللہ گروپ اور شیر علی گروپ کے حامیوں نے اجلاس کو مچھلی منڈی میں بدل دیا اراکین کرسیوں پر کھڑے ہو گئے ممبران نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں ۔

تفصیلات کےمطابق ںو سال بعد میونسپل ہال میں منعقدہ میونسپل کارپوریشن کا پہلا ہی اجلاس ہنگامہ خیز رہا اجلاس سٹی میئر محمد رزاق ملک کی زیر صدارت 55 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو شیر علی گروپ کے شیراز کاہلوں مائیک پر آئے اور الیکشن ڈے 22 دسمبر کو سیاہ دن قرار دیا پھر کیا تھا رانا ثنا اللہ گروپ نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور یوان مچھلی منڈی بن گیا۔

ممبران مائیک حاصل کرنے کیلئے ہلڑ بازی کرتے رہے شیر علی اور رانا ثناء اللہ گروپ کے حامی کرسیوں پر کھڑے ہو گئے میئر رزاق ملک نظم وضبط قائم رکھنے کا کہتے رہے مگر کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی چور کہنے پر میئر کے ڈائس کے سامنے شدید نعرے بازی کی۔ ہنگامہ آرائی  جاری رہی تو میئر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔