Sunday, May 19, 2024

فیصل آباد: مین ہول میں گر کر دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

فیصل آباد: مین ہول میں گر کر دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق
September 24, 2017

فیصل آباد(92 نیوز) فیصل آباد میں واسا کی غفلت اور نا اہلی نے تین افراد کی جان لے لی ۔مین ہول میں گر کر دو بھائیوں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا۔

اہل علاقہ نے اشفاق ، مظہر اور اعجاز کی میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا

مشتعل مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی

چاروں افراد واسا کی عدم توجہ پر اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائن کھولنے کیلئے گٹڑ میں اترے تھے