Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد : مکانات گرانےپرخواتین کا بچوں سمیت ڈی سی او آفس کےسامنے احتجاج

فیصل آباد : مکانات گرانےپرخواتین کا بچوں سمیت ڈی سی او آفس کےسامنے احتجاج
July 1, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں رسول پور کے مکینوں کا عید سے چند روز قبل آشیانہ چھین لیا گیا۔ مکینوں نے مکانات گرانے کے خلاف ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ گرمی کے باعث احتجاج میں شریک خاتون بے ہوش ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق جائیں تو جائیں کہ یہ ہیں رسول پور کے مکینوں جو ڈی سی او آفس کے سامنے مکانات گرانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں سخت گرمی میں چھوٹے بچوں اور خواتین کے سمیت احتجاج کرتے ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات بغیر نوٹس دئیے گرا گئے انتظامیہ نے ان کی ایک نہیں سنی۔ احتجاج میں شریک ایک خاتون گرمی کی وجہ سے بے ہوش گئی جبکہ چھوٹے بچے بھی اپنے سر کی چھت کی دہائی دیتے رہے مگر افسران اپنے ٹھنڈے دفاتر سے باہر نہیں آئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد پارک کی جگہ پر غیر قانونی  رہائش پزیر تھے جبکہ 30 سال سے اس جگہ پر بیھٹے ہوئے افراد کو نکالنے کا خیال انتظامیہ کو عید کے قریب ہی کیوں آیا اور اب یہ کہاں جائیں اس سوال کا جواب انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔