Thursday, September 19, 2024

فیصل آباد: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی، نائنٹی ٹو نیوز کو ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

فیصل آباد: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی، نائنٹی ٹو نیوز کو ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول
April 2, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد جھنگ روڈ پینسرہ کے قریب مٹھائی کی دکان سے چار ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز نے حاصل کر لی۔ تھانہ ٹھیکری والا میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فیصل آباد میں پھرتیلے ڈاکو سست پولیس کے ہاتھ ہی نہیں آ رہے، ڈکیتیاں اور اسلحے کا زور دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی جس میں 4 ڈاکو مٹھائی کی دوکان سے لاکھوں روپے نقدی لے اُڑے۔ پینسرہ روڈ پر مٹھائی کی دوکان پر گذشتہ روز شام 7 بجے چار ڈاکو دندناتے دوکان میں داخل ہوئے، اسلحہ کے زور پر دوکان داروں کو یرغمال بنا لیا۔ فائرنگ کرتے ہوئے کیش کائونٹر سے باآسانی تین لاکھ لے اُڑے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کا یہ چوتھا واقعہ تھا مگر پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے مگر لگتا ہے پولیس کو پھرتی میں ڈاکوئوں سے ٹریننگ کی ضرورت ہے۔