Friday, March 29, 2024

فیصل آباد ،موٹروے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بس الٹ گئے ، دس زخمی

فیصل آباد ،موٹروے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بس الٹ گئے ، دس زخمی
April 29, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں موٹر وے پر  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بس الٹ گئی  حادثے میں دس افراد زخمی ہو گئے ۔ بس کو حادثہ ساہیانوالہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا ، تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری  نے فیصل آباد حادثے پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے قافلوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے ۔