Friday, May 3, 2024

  فیصل آباد : ملازم نے مالک کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

   فیصل آباد : ملازم نے مالک کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا
November 28, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں  ملازم نے بیوی کو فون کرنے کے شبہ میں کلہاڑی کے وار کر کے ما لک کو قتل کر دیا ملزم نے لاش کو  کھیتوں میں دس فٹ گڑھا کھودکر دبا دیا پولیس نے پندرہ روزکے بعد ملزم کو گرفتار کر کے لاش بر آمد کر لی۔ تفصیلات کےمطابق  اسلامیہ پارک کا رہائشی تصدق ڈیری فارم کا مالک تھا جہاں اُس نے قیصر نامی ملازم کو کام پر رکھاتھا، پندرہ روز قبل قیصر نے ڈیری فارم پر کام کرتے ہوئے مالک کو کلہاڑی کے وارسے قتل کردیا اور لاش کو چک جھمرہ بائی پاس کے قریب کھیتوں میں دبا دیا پولیس نے ملزم کی شناخت پر لاش گرین کی مدد سے کھیتوں سے بر آمد کر لی۔ قاتل قیصر نے موقف اختیار کیاہے اس کا مالک تصدق اُس کی بیوی شازیہ  کو فون کرتا تھا جس پر  شک تھا جس کی وجہ سے اس نے مالک  تصدق کو قتل کیا مقتول  دو بچوں کا باپ تھا  ،، لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان سے کوئی تعاون نہیں کی۔ پولیس کی ناقص تفتیش پر لواحقین نے لاش ملت چوک میں رکھ کر احتجاج بھی کیا مظاہرین کا احتجاج پولیس نے زبردستی ختم کروا دیا۔ پولیس  کا کہنا تھا کہ ملزم قیصر کی بیوی نے تصدیق کی کہ اس نے قتل کرنے میں شوہرکی مدد کی ہے پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیجوا دیا ہے ۔