Monday, September 16, 2024

فیصل آباد : معمولی تنازع پر تین افراد قتل

فیصل آباد : معمولی تنازع پر تین افراد قتل
February 4, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے دالوال میں معمولی تنازع  پر دو گروپوں میں فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں جماعت علی اور امجد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ زاہدہ بی بی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈجکوٹ رورل ہیلتھ منتقل کر دیا ہےجبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں معمولی تنازع تھا جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔