Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد ، مظاہرین کی رانا ثنا اللہ کے گھر کی جانب پیشقدمی ، پولیس کی شیلنگ

فیصل آباد ، مظاہرین کی رانا ثنا اللہ کے گھر کی جانب پیشقدمی ، پولیس کی شیلنگ
November 26, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ مظاہرین نے شام کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے گھر کی جانب پیش قدمی کی ۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی تعداد کے پیش نظر بھاری نفری طلب کر لی ۔
قبل ازیں مظاہرین کی بڑی تعداد صبح سویرے ضلع کونسل چوک پہنچ گئی اور کچہری روڈ کو بلاک کردیا ۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل اور تاجر تنظیموں نے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے آٹھوں بازاروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کردی ۔
کارکنان نے ڈی سی دفتر اور جھال چوک کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو مکمل بند کر دیا ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ کچہری چوک کے بعد کارکنان ریلی کی صورت میں گھنٹہ گھر کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ راستے میں کھلی اکا دکا دوکانیں بھی بند کروا دیں ۔
ادھر سنی تحریک اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تحریک لبیک سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے ۔ جبکہ تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے بھی گھنٹہ گھر چوک میں دھرنا دے دیا ہے