Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد : مضرصحت پتی تیار کرنیوالے گرفتار

فیصل آباد : مضرصحت پتی تیار کرنیوالے گرفتار
December 19, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں مضر صحت چائے کی پتی تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان چائے کی پتی بنانے کے لیے چنے کے چھلکے اور میٹھا سوڈا ڈالتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق غلام محمدآباد کے علاقے میں مخبری کے بعد وزیر اعلی ٹاسک فورس اور محکمہ فوڈ کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں پر روزمرہ کے استعمال میں آنے والی چائے کی پتی مضر صحت اور ملاوٹی اشیا ءڈال کر تیار کی جا رہی تھی۔ ملزمان کی جانب سے چائے کی پتی تیار کرنے کے لیے چنے کے چھلکے‘ میٹھا سوڈا اور بورے کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ موقع سے دو ملزمان کو حراست میں لیکر 30 من سے زائد پتی برآمد کی گئی جو پیکنگ کر کے بازار میں بھیجی جانی تھی۔ حراست میں لیے گئے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ کام کئی سالوں سے کر رہے ہیں اور وہ صرف یہاں مزدوری کرتے ہیں جبکہ اس دھندے کا اصلی مالک جہانزیب ہے جسکا تعلق پشاور کے علاقے سے ہے۔ انتظامیہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیہ کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیہ کا دھندہ سرکاری اہلکاروں کی مٹھی گرم کیے بغیر جاری رکھنا نا ممکن ہے اس لیے متعلقہ محکموں میں چھپی ان کالی بھیڑوں کو بھی منظر عام پر لانا چاہیے۔