Friday, April 26, 2024

فیصل آباد: مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

فیصل آباد: مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
March 11, 2017

فیصل آباد (92نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمت میں ایک ہفتہ میں ستر روپے فی کلو سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 245 روپے تک پہنچ گئی۔ مرغی کے گوشت کیلئے آنے والے شہری قیمتیں آسمان پر پہنچنے سے چکرا کر رہ گئے، کہتے ہیں سستے گوشت میں ہوشربا اضافہ عوامی جیبوں پر چھریاں چلانے کے مترادف ہے۔ برائلر مرغی کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 75 روپے اضافے کے ساتھ 245 جبکہ دیسی مرغی 250 سے بڑھ کر 300 روپے تک فروخت ہونے لگی ہے۔

قیمتیں بڑھنے سے دکاندار بھی نالاں ہیں، کہتے ہیں پولٹری فارم انتظامیہ مصنوعی قلت پیدا کر کے معاشی قتل کر رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر چکن کی قیمت میں 10 سے 20 روپے اضافہ نہ صرف شہریوں بلکہ دکانداروں کیلئے بھی پریشانی کا باعث ہے۔ صرف ایک ہی ہفتے میں چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔