Tuesday, April 23, 2024

فیصل آباد: مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی جنس کی تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی

فیصل آباد: مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی جنس کی تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی
March 18, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک) مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں 6بیٹیوں کے باپ رکشہ ڈرائیور کے گھر میں اس وقت  خوشی کے شادیانے بجنے لگےجب اس کی جواں سالہ بیٹی عظمٰی کامیاب آپریشن کے بعد عظیم بن گئیں ۔ کامیاب آپریشن مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں سینئر سرجن ڈاکٹر اکرم ملک نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں جواں سال لڑکی جنس کی تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی۔ سولہ سالہ بیٹی عظمیٰ جنس کی تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی جس پر سلیم خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔ ڈاکٹراکرم ملک  کا کہنا ہے کہ عظمیٰ کو پیٹ میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا ٹیسٹ کے نتیجے میں تبدیلی کے آثار پائے گئے۔ عظمیٰ نے محمد عظیم بننے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ رکشہ ڈرائیور سلیم اس بات پر خوش ہے کہ عظیم اس کا بوجھ بٹائے گا۔