Friday, April 26, 2024

فیصل آباد : مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں دوروزہ فری طبی کیمپ کا افتتاح

فیصل آباد : مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں دوروزہ فری طبی کیمپ کا افتتاح
April 26, 2016
فیصل آباد(92نیوز)دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے مدینہ ٹیچینگ اسپتال میں دو روزہ فری طبی کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ، کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کیں۔ تفصیلات کےمطابق مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں مستحق مریضوں کیلئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے، کیمپ میں فزیوتھراپی ،نیوٹریشن،آنکھوں سے متعلق پچیدہ امراض کا مفت علاج کیا جارہا ہے، 50 ماہرِ طلب کے زیرِ سایا مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مریضوں کے ٹیسٹ، ادویات اور باقی تمام اخراجات ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے برداشت کئے جارہے ہیں، علاج معالجے کے لئے ہزاروں مریض یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ دوروزہ فری میڈیکل کیمپ 26 اپریل تک جاری رہے گا، جبکہ ڈاکٹرزبھی اپنے فرائض خوب انجام دے رہے ہیں۔ مدینہ ٹیچنگ ہسپتال میں دو روزہ طبی کیمپ میں تربیت یا فتہ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات دی جا رہی ہین جہاں مستفید ہونے والے ہزاروں مریض انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ۔