Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد: مدینہ فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام 60جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

فیصل آباد: مدینہ فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام 60جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
May 1, 2015
فیصل آباد (92نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں مدینہ فاو¿نڈیشن کی جانب سے ساٹھ جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد کی گئی۔ محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدور بیٹیوں کا بوجھ اترنے پر نہایت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ مزدوروں کے عالمی دن پر کسی نے ریلی نکالی تو کسی نے جلسہ منعقد کیا لیکن دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں مدینہ فاو¿نڈیشن نے ساٹھ مستحق جوڑوں کو شادی کا انتظام کرکے مزدوروں کا بوجھ کم کرمنفرد اور نیک کام کیا۔ مدینہ فاو¿نڈیشن کی جانب سے ہر جوڑے کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جہیز کا سامان اور سوہے جوڑوں میں ملبوس دلہنوں کو دولہوں کی جانب سے پانچ، پانچ ہزار حق مہر بھی ادا کیا گیا۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں مہمانوں کی مشروبات اور کھانے سے تواضع کی گئی، بیٹیوں کا بوجھ اتارے جانے پر مزدوروں نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ منتظمین کو دعائیں بھی دیں۔