Monday, September 16, 2024

فیصل آباد ، مدینہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 30 جوڑوں کی اجتماعی شادی

فیصل آباد ، مدینہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 30 جوڑوں کی اجتماعی شادی
March 30, 2018

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں مدینہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ہوئی ۔  تقریب میں 30 جوڑوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جبکہ  مستحق خاندانوں نے بھی سر کا بوجھ ہلکا کرنے والی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

 مدینہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب میں جہاں انتظامیہ نے 30 جوڑوں کو نہ صرف رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا انتظام کیا بلکہ ضروریات زندگی کی اشیاء پر مشتمل ایک ایک لاکھ روپے جہیز کا سامان بھی فراہم کیا ۔

 دولہنوں نے بھی نئی زندگی شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

 اجتماعی تقریب کا اہتمام ایک بڑے ہال میں کیا گیا، جہاں باراتیوں کے لیے مختلف اقسام کے کھانے بھی تیار کیے گئے ۔

 اس موقع پر دولہنوں کی سکھیوں نے ڈولک پر ٹپے گائے، جبکہ والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

 منتظمین نے کہا کہ مستحق اور غربا کے لیے فی سبیل اللہ کی جانے والی یہ کاوش آئندہ بھی جاری رہے گی ۔