Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد : محکمہ صحت کی کارروائی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل آباد : محکمہ صحت کی کارروائی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
September 6, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں محکمہ صحت نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی ادویات قبصہ میں لے کر سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر واقع فیکڑی میں جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں، محکمہ فوڈ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارتے ہوئے فیکٹری سے بڑی مقدار میں ہربل اور کھانسی کا سیرپ برآمد کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ چھاپہ مار ٹیم کے مطابق فیکٹری ایک گھر کے اندر خفیہ طور پر بنائی گئی تھی۔  جہاں سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی ادویات کے لیبلز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم فیکڑی مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔