Monday, September 16, 2024

فیصل آباد: محکمہ صحت نے چکن پاکس سے متعلق رپورٹ جاری کردی

فیصل آباد: محکمہ صحت نے چکن پاکس سے متعلق رپورٹ جاری کردی
May 3, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں محکمہ صحت نے چکن پاکس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق اب تک 336 افراد چکن پاکس کے مرض کا شکار ہو چکے جبکہ 17 موت کے منہ میں چلے گئے۔ تفصیلا تکےمطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں چکن پاکس کے اب تک 336 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سب سے زیاد 121 کیسز الائیڈ اسپتال میں رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 33، جنرل اسپتال غلام محمد آباد اور سمن آباد میں 78 جبکہ ریجنل ہیڈ کوارٹرز اور بنیادی مراکز صحت پر 104 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،، رپورٹ کے مطابق چکن پاکس ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے جن میں سب سے زیاد 6 فیصل آباد، 4 جھنگ اور 7 مختلف شہروں سے ہیں۔