Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد : محکمہ صحت نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

فیصل آباد : محکمہ صحت نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی
July 20, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں محکمہ صحت نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مشینری اور بڑی مقدار میں  ادویات قبضہ میں لے لی۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت  کی ٹیم نے منصور آباد میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکڑی پر چھاپہ مارا تو وہاں بڑی مقدار میں جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں ٹیم نے ادویات اور مشینری کو بھی قبضہ میں لے کر فیکڑی کو سیل کر دیا۔  تاہم فیکڑی میں موجود تمام مزدور اور مالک موقع سے فرار ہو گئے ۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد کا کہنا تھا کہ فیکٹری ایک گھر میں قائم کی گئی تھی نہ تو اس کے مالک کے پاس کوئی  لائسنس موجود تھا اور نہ ہی عملے کو کوئی ٹریننگ دی گئی تھی۔