Thursday, September 19, 2024

فیصل آباد : محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں پر 27 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد : محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں پر 27 افراد کیخلاف مقدمہ درج
March 6, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز کی جعلی بھرتیوں پر محکمہ انٹی کرپشن نے 27 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ جعلی بھرتیوں میں محکمہ کے ملازمین ملوث نکلے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ملازمین نے پیسے لے کر جعلی استاد ہی بھرتی کر ڈالے۔ اینٹی کرپشن نے معاملے کی تحقیقات کی توسب سامنے آ گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق 24 ایجوکیٹرز کو جعلی بھرتی کیا گیا جن پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ یہ سب کرنے والے تھے محکمہ تعلیم کے ملازمین جن میں کلرک عبدالستار‘ زغیم اور محمد افضل شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ڈی ایم او آفس کے ملازم ریاض اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نائلہ روحی کے خلاف مزید تحقیقات کی جائیں گی۔