Friday, April 26, 2024

فیصل آباد ، لڑائی کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

فیصل آباد ، لڑائی کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
January 6, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے  پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

بٹالہ کالونی میں لین دین کے تنازع پر دو افراد میں جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔